0
Friday 1 Jun 2012 00:22

اسپیکر کی رولنگ کے بعد توہین عدالت کا معاملہ ختم، الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا دیں گے، گیلانی

اسپیکر کی رولنگ کے بعد توہین عدالت کا معاملہ ختم، الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا دیں گے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے بھی زیادہ سپریم ہے، جیسے عدالتوں کا احترام ہے ویسے پارلیمنٹ کا بھی احترام ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن سے پہلے سرائیکی صوبہ بنائے گی۔ بعض شکست خوردہ عناصر سرائیکی صوبہ بنتا نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لئے سندھ میں علیحدہ صوبے کا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ کے بعد اب اپیل میں جانے کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ اسپیکر نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا، جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے بھی زیادہ سپریم ہے۔ جیسے عدالتوں کا احترام ہے ویسے پارلیمنٹ کا بھی احترام ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ کراچی کی موثر انتظامی تقسیم ہونی چاہئے۔ معاشی صورتحال کے باعث ضرورت کے مطابق بجٹ نہیں دے سکتے۔ الیکشن سے پہلے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا دیں گے۔ تمام اداروں کے مقابلے میں پارلیمنٹ بالادست ہے۔ وزیراعظم نے  کہا کہ کراچی میں امن کیلئے سندھ حکومت کو انٹیلیجنس معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ کراچی کو موثر انتظامی یونٹس میں تقسیم ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا آئندہ بجٹ سے معاشی خوشحالی آئے گی۔ اپوزیشن نے ہمیشہ بجٹ کو الفاظ کا گورگھ دھندا قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو ساٹھ ارب روپے مختص کریں گے۔ دفاعی بجٹ ضرورت کے مطابق ہونا چاہئے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر سرائیکی صوبہ بنتا دیکھنا نہیں چاہتے۔ ملکی تاریخ میں ان کی پہلی جمہوری حکومت ہے جو پانچواں بجٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ اتنی کامیابیوں کے بعد وہ استعفٰی کیوں دیں۔
خبر کا کوڈ : 167324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش