0
Friday 1 Jun 2012 00:39

تلاشی نہ دینے پر اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی شہری کی پٹائی کر ڈالی، تحقیقات کا حکم

تلاشی نہ دینے پر اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی شہری کی پٹائی کر ڈالی، تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر تلاشی نہ دینے پر سعودی ملٹری اتاشی پر اے ایس ایف اہلکاروں نے تشدد کیا جنہیں اسپتال داخل کر دیا گیا۔ سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، سعودی سفیر اسپتال پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک سعودی شہری کو تلاشی کیلئے روکا تو اس نے مزاحمت کی اور اپنی شناخت کروانے کے بجائے اہلکاروں سے الجھ پڑا، جس پر اہلکاروں سے ہاتھا پائی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے گھونسوں کے تبادلے کے دوران سعودی باشندے کے سر پر چوٹیں آئیں، اے ایس ایف حکام نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناخت چاہی تو معلوم ہوا کہ وہ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں ملٹری اتاشی شکری سعید الشری ہیں۔ انہیں فوری طور پر بےنظیربھٹو اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق، سعودی سفارتخانے کے اہلکار کو اسلام آباد کے بے نظير انٹرنيشنل ايئرپورٹ پر مبينہ طور پر اے ايس ايف اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنايا، سيکريٹری دفاع نے ڈی جی اے ايس ايف کو اسلام آباد طلب کرليا ہے، سعودی سفارتکار پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی سعودی سفير ايئرپورٹ پہنچ گئے۔ زخمی سعودی باشندے کو اسپتال منتقل کرديا گيا۔ دوسرل جانب سيکريٹری دفاع نرگس سيٹھی نے واقعے کی تحقيقات کر کے 24 گھنٹوں ميں رپورٹ پيش کرنے کی ہدايت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بے نظير انٹرنيشنل ايئرپورٹ پر سعودی فوجی افسر اور اے ايس ايف اہلکاروں ميں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں دست و گريباں ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا اس وقت ہوا جب اے ايس ايف اہلکاروں نے سعودی فوجی افسر کو ايئرپورٹ لاونج ميں داخل ہوتے ہوئے تلاشی کے روکا، اے ايس ايف ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کي اعلي سطح پر تحقيقات شروع کردی ہے، سعودی فوجی افسر سفارتی اہلکار نہيں بلکہ کورس کيلئے پاکستان آيا ہے جبکہ سعودی ايئر لائن ذرائع کہتی ہے کہ سعودی فوجی افسر سفارتخانے کا اہلکار تھا جسے پرواز ايس وی 732 کے ذريعے رياض جانا تھا۔ ايئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی اہلکارکی سيٹ کنفرم نہيں تھی، جس پر سعودی فوجی اہلکار سعيد الشہری کو روکا گيا،
خبر کا کوڈ : 167327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش