QR CodeQR Code

ہری پور میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا شدید احتجاج

1 Jun 2012 00:58

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے مین جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا، شاہ محمد کے مقام پر پولیس اور عوام کے درمیان ہاتھا پائی اور لاٹھیوں کا استعمال ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ہری پور شہر اور گرد و نواح میں طویل ترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف پورا شہر سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آیا۔ جی ٹی روڈ، شاہ محمد سرائے صالح، پنہاں چوک اور دیگر مقامات پر سینکڑوں مشتعل افراد نے روڈ بلاک کرکے شدید ا حتجاج کیا۔ شاہ محمد کے مقام پر پولیس اور عوام کے درمیان ہاتھا پائی اور لاٹھیوں کا استعمال بھی ہوا، اس موقع پر مظاہرین نے واپڈا کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور فی الفور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہری پور میں 12 سے 14 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، پینے کا پانی ناپید ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 167329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167329/ہری-پور-میں-طویل-ترین-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-عوام-کا-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org