0
Friday 1 Jun 2012 13:40

ایران کا پرامن جوہری پروگرام، مغرب کا دوہرا معیار غیرمنصفانہ ہے، رجب طیب اردگان

ایران کا پرامن جوہری پروگرام، مغرب کا دوہرا معیار غیرمنصفانہ ہے، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مغرب ایران کے جوہری پروگرام پر واویلا مچا رہا ہے اور اسرائیل کی جوہری سرگرمیوں سے چشم پوشی کر رہا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ مغرب ایران کی جوہری سرگرمیوں کو لیکر بلاوجہ کا بحران کھڑا کر رہا ہے اور انقرہ عالمی اداروں میں اس سلسلے میں جائزہ لئے جانے کا خواہاں ہے، اسلئے کہ بعض ممالک پرامن جوہری توانائی تک ایران کی دسترسی کے حق سے چشم پوشی کرنا چاہتے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے الزام لگایا کہ مغرب، اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو نظر انداز کر رہا ہے جبکہ غیر منصفانہ طور پر وہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں میں روڑے اٹکا رہا ہے اور یہ دوہرا معیار غیرمنصفانہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 167404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش