QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی کی بحالی شہداء کے خون سے غداری اور پارليمنٹ کی توہين ہو گی، دفاع پاکستان کونسل

1 Jun 2012 14:26

اسلام ٹائمز: مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکمران ڈالروں کے حصول کے لئے نٹيو سپلائی بحالی سے باز رہيں ملکی سلامتی و خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے سپلائی کو مستقل بنيادوں پر بند رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نيٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف ملتان ميں دفاع پاکستان کونسل نے يوم احتجاج منايا اور نيٹو سپلائی کو مستقل بنيادوں پر بند رکھنے کا مطالبہ کيا۔ دفاع پاکستان کونسل کي جانب سے نيٹو کی ممکنہ بحالی کے خلاف يہ احتجاجی مظاہرہ چوک کچہری پر کيا گيا جس ميں دفاع پاکستان کونسل سميت جماعت اسلامی، جمعيت اہلحديث، اہلسنت و الجماعت، جے يو پی اور پاکستان تحريک انصاف شامل تھے۔
 
مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکمران ڈالروں کے حصول کے لئے نٹيو سپلائی بحالی سے باز رہيں ملکی سلامتی و خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے سپلائی کو مستقل بنيادوں پر بند رکھا جائے۔ دفاع پاکستان کونسل ملکی سلامتی و خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے حکومتی فيصلوں پر کسی صورت خاموش نہيں رہے گی بلکہ اس کی ہر سطح پر مذمت کی جائے گی مظاہرين نے کہا کہ نيٹو سپلائی کی بحالی سلالہ چيک پوسٹ کے شہداء اور ڈرون حملوں ميں شہيد ہونے والوں کے خون سے غداری اور پارليمنٹ کی توہين ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 167413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167413/نیٹو-سپلائی-کی-بحالی-شہداء-کے-خون-سے-غداری-اور-پارليمنٹ-توہين-ہو-گی-دفاع-پاکستان-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org