QR CodeQR Code

اسکردو ائیر پورٹ پر اسلام آباد سے آنے والے مسافروں کو سامان کی ترسیل میں غیر معمولی تاخیر

2 Jun 2012 16:40

اسلام ٹائمز: مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ سامان کی ترسیل میں وقت ضرور درکار ہوتا ہے لیکن ایسا بھی کہاں کہ گھنٹے گھنٹے مسافر سامان کے انتظار میں خوار ہوتے رہیں۔حالانکہ آمد کے لاونچ میں نشستیں بھی میسر نہیں ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ اسکردو ائیرپورٹ پر اسلام آباد سے آنے والے مسافروں کو سامان کی ترسیل میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مسافروں کا سامان جہاز سے لاونچ تک لانے میں بعض اوقات گھنٹے سے بھی زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ جبکہ عمومی طور پر بھی آدھے گھنٹے انتظار کی زحمت مسافروں کو ہوتی ہے۔ حالانکہ ایپرن سے لاونچ کا فاصلہ بھی زیادہ طویل نہیں۔ مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ سامان کی ترسیل میں وقت ضرور درکار ہوتا ہے۔ لیکن ایسا بھی کہا کہ گھنٹے گھنٹے مسافر سامان کے انتظار میں خوار ہوتے رہیں۔ حالانکہ آمد کے لاونچ میں نشستیں بھی میسر نہیں ہیں۔

مسافروں نے کہا کہ سکردو عملہ اگر مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام کرے تو غیر معمولی تاخیر کی کوفت سے مسافروں کو آزادی مل سکتی ہے۔ انہوں نے پی آئی اے سکردو کے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں تاکہ آئندہ آنے والے مسافروں کو لاونچ میں خوار نہ ہونا پڑے۔


خبر کا کوڈ: 167508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167508/اسکردو-ائیر-پورٹ-پر-اسلام-آباد-سے-آنے-والے-مسافروں-کو-سامان-کی-ترسیل-میں-غیر-معمولی-تاخیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org