QR CodeQR Code

کوئٹہ، سریاب روڑ پر فائرنگ، 1 شخص جان بحق

2 Jun 2012 10:36

اسلام ٹائمز:پوليس کے مطابق سرياب ميں کوئٹہ کراچی کوچ اڈے کے قريب نامعلوم مسلح موٹر سائيکل سواروں نے ايک آٹو رکشے پر فائرنگ کر دی جس کے نتيجے ميں رکشہ ڈرائيور سواری سميت زخمی ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سرياب روڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ايک شخص ہلاک جبکہ ايک زخمی ہو گيا۔ پوليس کے مطابق سرياب ميں کوئٹہ کراچی کوچ اڈے کے قريب نامعلوم مسلح موٹر سائيکل سواروں نے ايک آٹو رکشے پر فائرنگ کر دی جس کے نتيجے ميں رکشہ ڈرائيور سواری سميت زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر پوليس نے موقع پر پہنچ کر زخميوں کو سی ايم ايچ منتقل کیا جہاں پر مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مسافر کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی۔ 


خبر کا کوڈ: 167553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167553/کوئٹہ-سریاب-روڑ-پر-فائرنگ-1-شخص-جان-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org