0
Saturday 2 Jun 2012 16:18

جشن مولود کعبہ، پارا چنار میں دو روزہ عظیم الشان جلسہ میلاد کی تیاریاں عروج پر

جشن مولود کعبہ، پارا چنار میں دو روزہ عظیم الشان جلسہ میلاد کی تیاریاں عروج پر
اسلام ٹائمز۔ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں 13,14 رجب المرجب کو پاراچنار میں منعقد ہونے والے دو روزہ عظیم الشان جلسہ میلاد کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ پارا چنار میں ہونے والے اس جلسے میں علماء کرام اور شعرا و قصیدہ گو مولائے متقیان امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔ جلسہ گاہ کو پھولوں کی پتیوں اور مختلف رنگ برنگے بینرز سے سجایا جا رہا ہے، جب کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پارا چنار میں مقامی سطح پر پولٹیکل انتظامیہ نے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 167568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش