0
Saturday 2 Jun 2012 23:04

بھارتی حکومت روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ریزرو بینک آف انڈیا

بھارتی حکومت روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ریزرو بینک آف انڈیا
اسلام ٹائمز۔ ریزرو بینک آف انڈیا روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، یہ بات بینک کے ڈپٹی گورنر سوبیر گوکم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اقتصادی مندی کے علاوہ داخلی مسائل سے روپیہ پر دباﺅ بڑھ گیا ہے، حکومت روپیہ کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے کام کر رہی ہے، گوکم نے کہا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران شرح سود میں جو اضافہ ہوا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریزرو بینک سود کی شرح میں کمی کرکے پیداوار کو بڑھانے کے لیے راہ ہموار کرے گا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہمیں یہ مان لینا چاہیے کہ شرح سود کی ہی وجہ سے پیدوار میں کمی نہیں ہوگی اس کے بھی بہت سارے عوامل ذمہ دار ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کو صحیح سمت دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا تو اس کے اثرات ضروریات زندگی کی اشیاء پر پڑیں گے لیکن انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے خسارے میں کمی آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 167651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش