0
Saturday 2 Jun 2012 23:15

بھارت میں ہر سال 10 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہلاک ہو جاتے ہیں، رپورٹ

بھارت میں ہر سال 10 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہلاک ہو جاتے ہیں، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہر سال تقریباً 10 لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں، سرکاری ذرائع کے ریکارڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کا استعمال تین بڑی بیماریوں کا باعث بنتا ہے جن میں کینسر، پھیپھڑوں اور شریانوں کی بیماریاں شامل ہیں، جوکہ ہلاکتوں کا باعث بنتی ہیں، تحقیق کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تمباکو کا رجحان اسی طرح جاری رہا تو 2030ء تک ہر سال مزید 80 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق اگر تمباکو نوشی کے خلاف اہم اقدامات نہ کیے گئے تو 21ویں صدی کے آخر تک ایک کروڑ لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
 
تمباکو نوشی کا استعمال قبل از وقت ہلاکتوں اور بین الاقوامی سطح پر بیماریوں کے پھیلاو کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق تمباکو نوشی سے ہی عوام کو سب سے زیادہ صحت کے حوالے سے خطرات لاحق ہیں، جس کے باعث تقریباً 6 ملین لوگ ہر سال ہلاک ہو سکتے ہیں، بھارت میں تمباکو نوشی کے باعث حالات کافی خراب ہیں کیونکہ یہاں ہر سال لاکھوں لوگ تمباکو نوشی کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 167655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش