QR CodeQR Code

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے علی بابا چالیس چوروں سے جان چھڑانا ہو گی، شہباز شریف

2 Jun 2012 23:04

اسلام ٹائمز: اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا اگر پاور اور آئل کمپنیوں کو صرف دو سو ارب روپے کے بقایا جات ادا کر دیئے جائیں تو چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام جمہوریت نہیں بجلی مانگتے ہیں۔ آئل کمپنیوں کو صرف دو سو ارب روپے ادا کر دیئے جائیں تو چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ سکتی ہے۔ لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے خیمہ دفتر میں شہریوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق ہے اور وہ جمہوریت نہیں بجلی مانگتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حالات اسی طرح ہی رہے تو وہ اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے بھی چوروں کا ساتھ دینے کے بجائے دکھی انسانیت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر پاور اور آئل کمپنیوں کو صرف دو سو ارب روپے کے بقایا جات ادا کر دیئے جائیں تو چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ سکتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے علی بابا چالیس چوروں سے جان چھڑانا ہو گی۔ 

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک منتقل کئے گئے اربوں ڈالر اور سیاسی بنیادوں پر معاف کرائے گئے قرضوں کی وصولی تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ اگر لوٹی گئی دولت واپس آ جائے تو لوڈشیڈنگ کل ہی ختم ہو جائیگی۔ خیمہ دفتر میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 167715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167715/ملک-کو-مسائل-کی-دلدل-سے-نکالنے-کے-لئے-علی-بابا-چالیس-چوروں-جان-چھڑانا-ہو-گی-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org