0
Saturday 2 Jun 2012 23:10

بجٹ سے مطمئن نہیں، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پارلیمنٹ کی نفی ہے، مولانا فضل الرحمان

بجٹ سے مطمئن نہیں، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پارلیمنٹ کی نفی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پارلیمنٹ کی نفی ہے، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے۔ ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں تقریب کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کا حصہ نہیں ہیں، عوام اپنے نمائندوں کی ہنگامہ آرائی پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی بجٹ سے مطمئن نہیں ہے، حکومت گزشتہ بجٹ کے اہداف پورے نہیں کر سکی، عوام گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ نیٹو سپلائی پر پوچھے جانے والے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی سفارشات پر عمل ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 167716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش