QR CodeQR Code

کشمیری حریت رہنمائوں کا امام خمینی رہ کو خراج عقیدت

3 Jun 2012 20:22

اسلام ٹائمز: شبیر شاہ نے امام خمینی رہ کی سیاسی حکمت عمل کو اپنی مثال آپ قرار دیتے ہوئے کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی سے وابستہ قائدین کو انقلاب ایران سے سبق حاصل کر کے اپنے درمیان فکر و عمل کی ہم آہنگی پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے سنئیر رہنماء اور فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (حقیقی) کے چیئرمین جاوید احمد میر نے انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی رہ کو ان کی 23ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب پوری دنیائے اسلام خصوصاً تیسری دنیا کے غلام ملکوں کیلئے عموماً بہترین نمونہ عمل ہے، شبیر شاہ نے کہا ہے ایرانی انقلاب نے ثابت کر دیا ہے کہ جذبہ آزادی سے سرشار چھوٹے سے چھوٹا ملک بھی بڑے سے بڑے ملک سے آزادی حاصل کر سکتا ہے، چنانچہ دنیا جانتی ہے کہ ایران ملٹری طاقت کے حوالے سے امریکہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا لیکن ایران کی انقلابی قیادت نے جو انقلابی روح ایرانی قوم کے اندر بھر دی امریکہ اس کا مقابلہ آلات جنگ سے نہ کر سکا۔
 
انہوں نے امام خمینی رہ کی سیاسی حکمت عمل کو اپنی مثال آپ قرار دیتے ہوئے کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی سے وابستہ قائدین کو انقلاب ایران سے سبق حاصل کر کے اپنے درمیان فکروعمل کی ہم آہنگی پیدا کرنے کا مشورہ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ہم قابض حکمرانوں کے خلاف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کیطرح متحد ہو کر ہی شہیدوں کے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہچا سکتے ہیں، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (حقیقی) کے چیئرمین جاوید احمد میر نے بانی اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خمینی رہ کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رہ نے تن تنہا سامراجی قوتوں کا مقابلہ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہودی اور صہیونی قوتوں نے مسلمانوں کے خلاف ہر محاذ پر تقسیم در تقسیم کی پالیسی اپنا کر ان کی ہی سرزمین پر مسلمانوں کو پار پار کرنے کی سازشی رچائیں، ان سازشوں کو ناکام کرنے میں امام خمینی رہ نے اہم رول ادا کیا، اور جلاوطنی کی زندگی بسر کر کے بھی ایک ایسا اسلامی انقلاب برپا کیا جس کی وجہ سے صہیونی قوتوں کے ہوش آڑ گئے، انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب میں ایران کے عوام نے بھی زبردست کردار ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 167776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167776/کشمیری-حریت-رہنمائوں-کا-امام-خمینی-رہ-کو-خراج-عقیدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org