0
Sunday 3 Jun 2012 16:51

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد شہید

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث 5 افراد شہید ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بن گئے، پولیس کے مطابق آج دو موٹر سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے سرکی روڈ میں ویلڈنگ کی دکان میں گھس کر فا ئرنگ کرکے پانچ بے گناہ افراد کو بے دردی سے شہید کردیا۔ اس دوران پولیس موٹر سائیکل سوار گشت کر رہے تھے۔ جنہوں نے فائرنگ کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے ان پولیس اہکاروں پربھی فائرنگ کردی، جس کی وجہ ایک پولیس اہلکار موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ ایک سول اسپتال میں زخمی حالت میں لایا گیا اور کچھ دیر بعد وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دہشتگرد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ایمبولینس اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ شہید ہونیوالے افراد اور زخمی پولیس اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کوگھیر ے میں لے کر نامعلو م دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد شہداء کے وارثین کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی، شہداء کے وارثین نے مشتعل ہوکر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ آخری اطلاع کے مطابق شہداء کی میتوں کو اسپتال سے جلوس کی شکل میں علمدار روڈ امام مسجد و امام بارگاہ قندہاری لے جایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 167877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش