QR CodeQR Code

معاشرہ میں فرقہ واریت کو روکے بغیر امن ممکن نہیں ہو سکتا، عبدالغفار روپڑی

3 Jun 2012 15:29

اسلام ٹائمز:مرکزی امیر جماعت اہلحدیث کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے ضروری ہے دیگر مکاتب فکر سے مل کر تخریب کار عناصر کے خلاف مہم چلائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ حکمران نیٹو سپلائی بحال کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں اگر ایسا کیا گیا تو جماعت اہلحدیث دیگر جماعتوں سے مل کر نیٹو سپلائی بحالی کا راستہ روکے گی، بجٹ میں موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا شکیل الرحمن ناصر کے ہمراہ علماء کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

مولانا عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ معاشرہ میں فرقہ واریت کو روکے بغیر امن ممکن نہیں ہو سکتا اس کے لئے ضروری ہے دیگر مکاتب فکر سے مل کر تخریب کار عناصر کے خلاف مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے کم از کم سو فیصد تک اضافہ ہونا چاہئے تھا۔ اشیاء خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ غریب عوام کی زندگی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اجیرن ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 167885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167885/معاشرہ-میں-فرقہ-واریت-کو-روکے-بغیر-امن-ممکن-نہیں-ہو-سکتا-عبدالغفار-روپڑی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org