0
Monday 4 Jun 2012 02:36

بلتستان بھر میں ولادت امیرالمومنین ع پر چراغاں اور جشن منایا جا رہا ہے

بلتستان بھر میں ولادت امیرالمومنین ع پر چراغاں اور جشن منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح بلتستان بھر میں جشن ولادت امام علی ع نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں بلتستان بھر میں تیرہ رجب کی شب عمارتوں اور پہاڑوں پر چراغاں کیا گیا۔ تمام مسجدوں اور امام بارگاہوں میں عید کی محفلیں بارہ رجب کی رات سے شروع ہو گئیں۔ بلتستان کی فضا امام علی ع کے قصائد و مناقب سے گونج رہی ہے۔ تیرہ رجب کو بلتستان بھر جشن کا سماں ہوگا۔ لوگ ایک دوسرے کو مبارک بادیاں دیں گے اور اجتماعی محافل کا انعقاد ہوگا۔

اس سلسلے میں مرکزی جلسہ امامیہ جامع مسجد میں علی ڈے کمیٹی سکمیدان کے زیر اہتمام منعقد ہوگا جس میں علماء کرام امام عالی مقام ع کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔ اسی طرح ضلع گنگچھے میں امامیہ جامع مسجد میں مرکزی پروگرام ہوگا۔ اس کے علاوہ شگر، روندو، کھرمنگ میں بھی عید کی محفلیں ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 167946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش