0
Sunday 3 Jun 2012 23:11

موجودہ حکومت کا آخری بجٹ جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں، مولانا یوسف شاہ

موجودہ حکومت کا آخری بجٹ جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں، مولانا یوسف شاہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا سید یوسف شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شیخ چلی کے خوابوں کے سوا کچھ نہیں، حکومت نے جہاں پانچواں بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، وہیں ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے، جس میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کا آخری بجٹ جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں، مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ چند برسوں میں مہنگائی میں چھ سو فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن اسکی نسبت تنخواہیں بہت کم بڑھائی گئی ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ پندرہ ہزارر وپے ہونی چاہئیے جبکہ حکمران نجی اداروں میں تنخواہوں میں اضافے مہنگائی کے تناسب سے ممکن بنانے کیلئے اقدامات کریں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر تباہی کے کنارے پہنچا دیا ہے، ملک چلانے والوں کے پاس ملک کو اقتصادی طور پر اپنے پاوئں پر کھڑا کرنے کیلئے کوئی پروگرام نہیں، ملک بدترین توانائی کے بحران سے دو چار ہے اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں ٹپ ہو کر رہ گئی ہیں، بجٹ میں غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنے اور خود انحصاری کی راہ اپنانے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 167955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش