0
Sunday 3 Jun 2012 23:48

بیرونی طاقتیں بلوچستان کے وسائل پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں، وزیراعظم گیلانی

بیرونی طاقتیں بلوچستان کے وسائل پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں، وزیراعظم گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور سلسلے میں کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم گیلانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان، پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر صادق عمرانی کی قیادت میں بلوچستان بارکونسل کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان کے لیے دو سو پچاس ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جس کے اثرات بہت جلد عام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ میں تین گنا زیادہ فنڈز دیے گئے اور گیس رائلٹی کی مد میں ہر سال دس سے بارہ اروب روپے دیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی طاقتیں بلوچستان کے وسائل پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں لیکن بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق ہے۔ پندرہ ہزار نوجوانوں کے لیے نئی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں جبکہ بلوچستان میں تین ہزار لیویز میں اور پچیس سو وفاقی محکموں میں تعیناتیاں کی جائیں گی۔ انہوں نےکہا کہ کچھی کینال کے لیے بتیس ارب اور گوادر سے رتو ڈیرو شاہراہ کے لیے تین ارب ستر کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں جس سے صوبے میں مواصلات کا نظام بہتر ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 167974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش