QR CodeQR Code

رحمان ملک نے کوہستان ميں خواتین کو سزائے موت سنانے کے واقعے کا نوٹس لے ليا

4 Jun 2012 00:00

اسلام ٹائمز: صوبائی وزير سماجی بہبود خيبر پختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان ميں رقص کرنے والی خواتين کو قتل نہيں کيا گيا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزيرداخلہ رحمان ملک نے کوہستان میں خواتین کو قتل کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔  جبکہ وزير سماجی بہبود خيبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کوہستان ميں شادی کی تقريب ميں رقص کرنے والی خواتين کو قتل نہيں کيا گيا۔ وفاقی وزيرداخلہ رحمان ملک نے کوہستان واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقيقات جوڈيشل کميشن کرے گا۔ دوسری جانب صوبائی وزير سماجی بہبود ستازہ اياز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان ميں رقص کرنے والی خواتين کو قتل نہيں کيا گيا۔ 

یاد رہے کہ کوہستان میں گرشتہ دنوں شادی کی تقریب میں رقص کرنے والے 2 مردوں اور تالیاں بجانے پر 4 عورتوں کو جرگے نے سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد عورتوں کو جمعرات کی شب قتل کر دیا گیا اور اس کی خبر سزا پانے والے افراد کے بھائی نے دی تھی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 167975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/167975/رحمان-ملک-نے-کوہستان-ميں-خواتین-کو-سزائے-موت-سنانے-کے-واقعے-کا-نوٹس-لے-ليا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org