0
Monday 4 Jun 2012 00:25

حکومت نے پاکستان کو ديواليہ کر ديا ہے، عمران خان

حکومت نے پاکستان کو ديواليہ کر ديا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، کرپشن عروج پر ہے، حکومت کے خرچے زیادہ اور آمدنی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں اسٹیٹس کوکی جماعتیں ہیں جبکہ شہبازشریف مینارپاکستان جا کر ڈرامے کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وفاقی حکومت اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومت کے خرچے زیادہ اور آمدنی کم ہے۔ ایوان صدر کا سالانہ خرچہ اکسٹھ کروڑ روپے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تحريک انصاف برسر اقتدار آ کر صدر اور وزيراعظم کے صوابديدی اختيارات ختم کر دے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو ديواليہ کر ديا ہے۔ ايوان صدر کے اخراجات ميں 13 کروڑ روپے جبکہ وزيراعظم ہاوس کے اخراجات ميں 12 کروڑ روپے کا اضافہ کر ديا گيا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کے بجٹ کا بھی آڈٹ ہونا چاہیئے، برسراقتدار آ کر فوج سميت تمام اداروں کے اخراجات کم کريں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 جون کے بعد تحريک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کے اثاثے پارٹی کی ويب سائٹ پر مہيا ہوں گے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔ ٹیکس بچانے کے سارے طریقے ختم کیے جائیں۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کو آزاد کیا جائے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے سیاست دان درست اثاثے ظاہر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ايک طرف وزيراعلٰی پنجاب لوڈشيڈنگ کے خلاف مظاہرے کرتے ہيں جبکہ دوسری طرف انہوں نے چار چار وزيراعلٰی ہاوس بنا رکھے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف مینارپاکستان جا کر ڈرامے کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ضیاء دور میں پچاسی کے غیر جماعتی انتخابات نے تباہی مچائی۔
خبر کا کوڈ : 167977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش