0
Monday 4 Jun 2012 12:18

دفاع سے غافل نہیں، دہشتگردی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وزیراعظم

دفاع سے غافل نہیں، دہشتگردی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے چیلنج سے کبھی غافل نہیں ہوئے۔ انسان کی زندگی محدود مگر قوم کی زندگی دائمی ہوتی ہے۔ دہشتگردی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا حکومت سکیورٹی چیلنجز سے کبھی غافل نہیں رہی۔ انسان کی زندگی محدود مگر قوم کی زندگی دائمی ہوتی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے کر دنیا کو دہشتگردی کے خطرات سے بچایا۔ انہوں نے کہا دہشتگردی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کی فلاح کے لیے اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجٹ خسارہ بھی حکومت کے لیے ایک چیلنج رہا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں مہنگے تیل نے بھی ملکی معیشت کو متاثر کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ تک لائیں گے۔ اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج پہنچے پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے جمہوری حکومتوں نے ہی ملکی مسائل کے حل فراہم کئے۔ اداروں کو حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ ملکی دفاع کیلئے فوجی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا حکومت اداروں اور صوبوں کی خراب صورتحال بہتر بنا رہی ہے۔ اداروں کو حدود میں رہ کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کو بتایا پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے کا موقع کم ہی ملا، اس کے باوجود اہم ملکی مسائل کے حل جمہوری حکومتوں نے ہی دیئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کو درپیش اولین مسئلہ سکیورٹی ہے۔ اقتصادی ترقی اور ملکی استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا دہشتگردی کے خلاف قوم کے ہزاروں سپوتوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم نے بتایا حکومت ملکی استحکام، بلوچستان میں امن اور معاشی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
 
ادھر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بلوچ نوجوانوں کے لیے پندرہ ہزار نوکریاں فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ وزیراعظم گیلانی سے وزیراعلٰی اسلم رئیسانی، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی، پارلیمانی پارٹی اور دیگر رہنماوٴں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت نے بلوچستان کے لیے ڈھائی سو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پندرہ ہزار نوجوانوں کے لئے نئی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ تین ہزار جوان لیویز اور دو ہزار پانچ سو وفاقی محکموں میں بھرتی کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 168024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش