0
Monday 4 Jun 2012 13:20

کراچی پولیس بے بس، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

کراچی پولیس بے بس، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں آج صبح فائرنگ کے تازہ واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی جبکہ دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ آج صبح پہلا واقعہ منگھو پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخض جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا واقعہ گارڈن کے علاقے عظیم پورہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص فانر نگ سے جاں بحق ہوگیا رات گئے فائرنگ کے واقعات میں رسالہ تھانے کی حدود میں پان منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ عرفان جاں بحق جبکہ تین افراد محمد یوسف، محمد حنیف اور محمد اضغر زخمی ہو گئے۔

نارتھ ناظم آباد میانوالی کالونی میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ملزمان کی فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا 45 سالہ نجیب اللہ ہلاک ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 4 میں نثار شہید پارک کے قریب نامعلوم ادراد کی فائرنگ سے 65 سالہ سیکیورٹی گارڈ گل روز جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ سپر ہائی وے سے متصل جمالی گوٹھ سے ایک شخص کی بیس روز پرانی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔ دوسری جانب کھارادر کامل گلی، اورنگی ٹاون، سچل گوٹھ اور گلستان جوہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 168036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش