QR CodeQR Code

حالیہ خونریزی کی ذمہ داری امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب پر عائد ہوتی ہے، بشار الاسد

5 Jun 2012 03:26

اسلام ٹائمز: شام کے صدر کا کہنا تھا کہ علاقائی اور بین الاقوامی قوتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایک بیرونی منصوبے کے تحت تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام کو کسی سیاسی مسئلے کا سامنا نہیں بلکہ ملک میں دہشت گردی کے ذریعے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی جا رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اصل مسئلہ دہشت گردی کا ہے، جس میں گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات سمیت مختلف سیاسی اقدامات کے باوجود اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی قلیل تعداد احتجاج کر رہی ہے تاہم عوام کی اکثریت اس سازش کو ناکام بنادے گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں باالخصوص امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور یہ بات سب پر عیاں ہے کہ دہشت گردوں کو بیرونی امداد حاصل ہے۔

صدر اسد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں اس سال انتخابات کرائے جا سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے تنبہہ کی کہ ملک میں جاری دہشت گردی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ صدر اسد نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی قوتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو کہ انھیں گزشتہ کئی دہائیوں سے حاصل تھا اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برت سکتی جو بیرونی قوتوں کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 168051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168051/حالیہ-خونریزی-کی-ذمہ-داری-امریکہ-اسرائیل-اور-سعودی-عرب-پر-عائد-ہوتی-ہے-بشار-الاسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org