0
Monday 4 Jun 2012 22:20

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کی تقریب

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کی تقریب
اسلام ٹائمز. منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن نے کی جب کہ علامہ علی غضنفر کراروی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں مولائے کائنات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

مسکین فیض الرحمن نے کہا کہ جس مسلمان کا ایمان مولائے کائنات پر نہیں وہ مسلمان ہی نہیں اور دائر اسلام سے خارج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدیت مبارکہ ہے کہ حق علی کے ساتھ ہے اور علی حق کے ساتھ ہے، اس حدیت سے رسول اکرم (ص) نے راہ متعین کر دی اور واضح انداز میں بتا دیا کہ حق کس کے ساتھ ہے اور جو بھی حق کے مدمقابل آیا وہ باطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی (ع) نے پوری زندگی اسلام کی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے گزار دی، حضرت علی (ع) ایسے بہادر تھے کہ جن کی بہادری پر رسول اکرم (ص) کو تو ناز تھا ہی بلکہ اللہ پاک کو بھی آپ (ع) کی بہادری پر ناز تھا اور اللہ پاک نے آپ (ع) کو اپنا شیر کہا۔

دیگر مقررین نے کہا کہ حب علی (ع) ہی زندگی اور آخرت کا سرمایہ ہے جس کے پاس یہ سرمایہ نہیں اسے اپنی آخرت کی فکر کرنا ہو گی کیوں کہ قیامت کے دن شفاعت سے وہ محروم رہ جائے گا جس دل میں علی (ع) کی محبت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جنت علی (ع) کے بیٹوں کی جاگیر ہے اور جنت کی عورتوں کی سردار علی (ع) کی اہلیہ ہیں تو سوچئے علی (ع) سے بغض رکھنے والے کیسے جنت میں داخل ہو سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 168131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش