0
Tuesday 5 Jun 2012 03:32

امام خمینی رہ اپنے دور میں وحدت اُمت کے سب سے بڑے داعی تھے، حکیم عبد الرشید

امام خمینی رہ اپنے دور میں وحدت اُمت کے سب سے بڑے داعی تھے، حکیم عبد الرشید
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ جموں و کشمیر کے صدر حکیم عبدالرشید نے کہا ہے کہ امام خمینی رہ دور حاضر کے علماء اور انقلابیوں یعنی داعیان حق کیلئے ایک مثالی شخصیت ہیں، امام رہ نے ایران کی سیاست کا ہی نقشہ نہیں بدلا بلکہ روس اور امریکہ جیسے اُس وقت کی سپر پاوروں کو بھی دعوت حق سنادی، انہوں نے صرف ایک اﷲ کی بندگی کا درس دنیا کو دیتے ہوئے نسل آدم کو مشرق و مغرب میں اسی ایک نکتہ اشتراک پر متحد ہوکر تمام امراض معاشرت کا علاج کرنے کی ترغیب دی، امام خمینی رہ نے قومی، نسلی، ملکی اور مسلکی اختلافات سے نوع انسانیت کو نجات دلانے کیلئے طریق انبیاء بالخصوص پیغمبر آخر زماں ص کے نقشہ عمل پر چلنے کی دعوت دی جس نے دور حاضر میں ایک ایسا انقلاب برپا کیا جسکی جڑیں انسانی ذہنوں سے لیکر انکے قلوب میں پیوست تھیں۔
 
انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رہ اس انقلاب کے امام ثابت ہوئے جو انسان کو تمام بندگیوں اور غلامیوں کی زنجیروں سے نکال کر کائنات کے مالک سے رشتہ جوڑ دیتا ہے۔ حکیم عبد الرشید نے کہا کہ خمینی رہ انقلاب ایران کے ہیرو بن کر ابھرنے والے واحد مرد ہیں جو خود آگاہ و خدا مست تھے، امام خمینی رہ اپنے دور میں وحدت اُمت کے سب سے بڑے داعی گذرے ہیں، امام خمینی رہ کے فکر و نظر مکتب یا مسلک کے ساتھ چاہئے کوئی اتفاق کرے یا اختلاف لیکن کوئی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا کہ امام خمینی رہ کے ذریعہ ایک ایسا انقلاب برپا ہوا جس کی جڑوں کو کمزور کرنا کسی بھی قوت کے بس میں شائد صدیوں تک نہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 168132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش