0
Monday 4 Jun 2012 22:31

ملک عدم استحکام کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، بجلی کے بحران کی اصل وجہ کرپشن ہے، ثروت اعجاز قادری

ملک عدم استحکام کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، بجلی کے بحران کی اصل وجہ کرپشن ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک عدم استحکام کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، ملک میں بجلی کے بحران کی اصل وجہ کرپشن ہے، مہنگائی و بیروزگاری کے اہم اسباب کرپشن، دہشت گردی اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت ہے، کراچی کا امن اس وقت تک قائم نہیں ہو گا جب تک حکمران مثبت اور مصلحت سے بالا تر فیصلے نہیں کرینگے، کلرز کسی کی بھی صف میں ہوں بلا امتیاز کارروائی کی جائے کسی کو اتحادی ہونے کا فائدہ اور کسی کو اسمبلی میں نہ ہونے پر ریاستی بر بریت کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

سنی تحریک لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون کو یکساں استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس وقت ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن حکومت نے ایک لاکھ افراد کو ملازمتوں کی یقین دہانی کرائی ہے، موجودہ بجٹ سے عوام، تاجر برادری کو مایوسی ہوئی ہے ایک ہاتھ سے صنعتکاروں کو ریلیف دیا گیا تو دوسرے ہاتھ سے سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکس لگا کر واپس لے لیا گیا، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ خسارہ پورا کرنے کیلئے حسب روایت حکومت نے 400 ارب روپے کے نوٹ چھاپنے اور بجلی کی کمپنیوں کے گردشی قرضے واپس کرنے کا جو پروگرام بنایا ہے اس سے مہنگائی کا ایک ایسا طوفان جنم لے گا جو غریب عوام پر عذاب بن کر ٹوٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے عوامی نمائندوں نے پورے نہیں کئے اور نہ ہی آمرانہ پالیسیوں کو ترک کر کے عوام کی ترجمانی کی گئی، عوام اب اپنے ووٹ کی طاقت کو پہنچانیں اور سہانے خواب دکھانے اور جھوٹے وعدے کرنیوالوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے نئے ایماندار نوجوان نسل کو ایوانوں میں لائیں تاکہ ملک کو درپیش مسائل سے نکال کر ملک کو مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ صف میں کھڑا کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 168134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش