QR CodeQR Code

حضرت علی علیہ السلام کا یوم پیدائش، جے یو پی کی دعائیہ تقریب

4 Jun 2012 22:43

اسلام ٹائمز:اس موقع پر جے یو پی کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ کا کہنا تھا کہ عوام سیاسی بازیگروں کو آزما چکے،جے یو پی اصل تبدیلی لیکر آئے گی


اسلام ٹائمز۔ حضرت علی (ع) کے یوم پیدائش کے سلسلے میں جمعیت علماء پاکستان (نیازی گروپ)کے زیر اہتمام ایک شایان شان تقریب منعقد ہوئی جس میں جے یو پی کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے کیک کاٹا، حضرت علی (ع) کی زندگی پر روشنی ڈالی اور تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

اس موقع پر مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان ہی اس ملک میں حقیقی تبدیلی لے آئے گی، عوام سیاسی بازیگروں کو آزما چکے ہیں۔ انہوں نے ملک اور قوم کو مزید 50 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی کی عوام میں مقبولیت کا گراف بڑھتا جا رہا ہے، ملک بھر سے معتبر شخصیات اور نئے دوست شامل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم شخصیات کی شمولیت کا یہ سلسلہ انشاء اللہ پاکستان میں نظام مصطفے (ص) کی راہ ہموار کرے گا۔ جے یو پی کی تقریب میں پیر سید طیب حسنین، پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد چشتی، پیر شفاعت رسول نوری، چودھری حنیف سندھو، چودھری غلام نبی، سید عقیل حیدر، بلال حفیظ سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 168137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168137/حضرت-علی-علیہ-السلام-کا-یوم-پیدائش-جے-یو-پی-کی-دعائیہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org