0
Monday 4 Jun 2012 23:58

پشاور موٹروے پر چار امریکی شہریوں کو روک لیا گیا، اسلحہ برآمد

پشاور موٹروے پر چار امریکی شہریوں کو روک لیا گیا، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیرملکیوں کی دو گاڑیوں کو روک کر جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ بتایا جا ریا ہے کہ غیر ملکی امریکی شہری ہیں۔ ٹول پلازہ کے قریب روکے جانے والی گاڑیوں میں امریکی سفارتی اہلکار ونسٹن کیپوڈک، ٹموتھی ڈینین، سٹیسی لیون کارٹر، سکیورٹی انچارج منظور، ڈرائیور احسان اور عاطف شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ملاکنڈ ایجنسی سے پشاور آ رہے تھے۔ ان کے پاس پشاور میں داخلے کا این او سی بھی موجود نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں اسلحہ بھی موجود ہے۔ 

غیر ملکیوں کو روکے جانے کے واقعہ کے بعد امریکی قونصل جنرل بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گاڑیوں کو موٹروے پر پشاور ٹول پلازہ پر روکا تو امریکی شہریوں نے گاڑیوں سے باہر آنے سے انکار کر دیا۔ امریکی قونصل جنرل کے پہنچنے پر یہ غیر ملکی گاڑیوں سے باہر آئے۔ گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں ایم 4 اسالٹ، 4 کلاگ پستولیں اور مشین گنوں کے 36 میگزین اور پستولوں کے 30 میگزین شامل ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پشاور موٹر وے پر امریکی سفارتخانے کی دو گاڑیوں سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ گاڑی میں موجود چار غیر ملکیوں کو چمکنی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے ٹول پلازہ پر پولیس نے غیرملکیوں کی دو گاڑیوں کو روکا۔ گاڑی میں امریکی نائب قونصلر اسٹیسی لیون کارٹر سمیت چار غیر ملکی موجود تھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے چار جدید پستول، چار رائفلز، چھتیس لوڈڈ بڑے میگزین اور درجنوں لوڈڈ چھوٹے میگزین برآمد ہوئے۔ واقعہ کے بعد امریکی قونصل جنرل میری رچرڈ بھی ٹول پلازہ پہنچ گئیں۔ غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے بعد غیر ملکیوں کو چمکنی تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق غیرملکی مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے، تاہم وائس چانسلر سے ملاقات نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 168148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش