0
Tuesday 5 Jun 2012 00:23

اب صرف جلسے نہيں ريلياں بھی نکالی جائيں گی، چوہدری نثار

اب صرف جلسے نہيں ريلياں بھی نکالی جائيں گی، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب صرف جلسے نہيں ريلياں بھی نکالی جائيں گی، راولپنڈی کے اطراف کے عوام کو متحرک کريں گے۔ قومی اسمبلی ميں بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس ميں ہنگامہ آرائی ہم نے شروع نہيں کی، پہلے حکومتی رکن نے ہمارے رکن کو تھپڑ مارا جبکہ دونوں طرف کے اراکين بيچ بچاو بھی کرا رہے تھے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بجٹ والے دن اسمبلی ميں مارپيٹ نہيں ہوئی، فضل الرحمان ہم سے ناراض نہيں، ان کی حکومت سے دوستی زيادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 168153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش