0
Tuesday 5 Jun 2012 05:08

امام خمینی رہ نے امریکی گماشتوں کیخلاف آواز بلند کی، مولانا اقتدار نقوی

امام خمینی رہ نے امریکی گماشتوں کیخلاف آواز بلند کی، مولانا اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام امام خمینی رہ کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ امام خمینی رہ نے ایران سے ظالم و جابر حکمران شاہ کو نکلنے پر مجبور کر دیا، انقلاب اسلامی سے قبل ایران کا حاکم شاہ بھی امریکی چاپلوسی میں تمام حدیں عبور کر چکا تھا لیکن امام خمینی رہ نے ایرانی قوم کے مسائل کا ادراک کیا اور امریکی گماشتوں کے خلاف آواز بلند کی، امام خمینی رہ کی جدوجہد کے نتیجہ میں آخر کار امریکہ اور اس کے گماشتوں کو ایران کو چھوڑنا پڑا، آ ج پاکستان میں بھی امریکہ کے غلام حکمران اقتدار پر قابض ہیں، امریکی جب چاہتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں قتل کر دیتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ جب چاہتا ہے پاکستان کی سالمیت پر حملہ آور ہو جاتا ہے، ملکی وقار کو پامال کرتا ہے مگر پاکستان کے نااہل حکمران امریکی ہاں میں ہاں ملاتے اور امریکہ کے اقدامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 168154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش