0
Tuesday 5 Jun 2012 23:03

امریکی اتحاد میں شمولیت کیوجہ سے آج ملک میں بدامنی اور شورش ہے، جے یو آئی

امریکی اتحاد میں شمولیت کیوجہ سے آج ملک میں بدامنی اور شورش ہے، جے یو آئی

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری شورش اور بدامنی پالیسی سازوں کے غلط فیصلوں کا شاخسانہ ہے، امریکی اتحاد میں شمولیت کی جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار مولانا عطا الرحمن، جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری، جے یو آئی کے صوبائی امیر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمدخان شیرانی، مولانا عبدالوسع، مولانا عبدالباری، مولوی عبدالقیوم، مولانا عبدالغنی اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام تحصیل حرمزئی کے زیر اہتمام منعقدہ شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتدر قوتوں کے غلط فیصلوں کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، نیٹو سپلائی لائن بند کرنے کا مطالبہ قرارداد کی صورت میں پارلیمنٹ سے تین مرتبہ پاس کیا گیا ہے لیکن بعض قوتیں عوام کی مرضی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی جدوجہد امریکی بالادستی کے خاتمے تک جاری رہے گی، امریکی ایجنسیاں ملک بھر میں علماء کرام اور بے گناہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہیں، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی ہماری شرمندگی کا باعث بنی، اگر آئندہ عوام کی مرضی کے خلاف فیصلے کئے گئے تو ملک میں خانہ جنگی کی صورتحا ل پیداہوسکتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور بلوچستان میں جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ فرقہ واریت اور لسانیت کے نام پر عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش جمعیت علماء اسلام نے ناکام بنا دی۔ جے یو آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ عوا م کے تعاون سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کی قیادت نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو برسرمیدان للکارا ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ یورپ جاکر عوامی مباحثوں میں دلیل سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر ثابت کردیا ہے کہ افغانستان کے غیور عوام دہشت گرد نہیں بلکہ امریکہ اور اسکے اتحادی پوری دنیا میں دہشت گردی کوفروغ دے رہے ہیں۔ 
 
انہوں نے کہا کہ آج بھی نیٹو سپلائی کی بندش میں جمعیت کا اہم کردار ہے ورنہ بعض کاغذی تنظیمیں اس حوالے سے امت مسلمہ کو پارہ پارہ کرنے کوشش کررہی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 168249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش