0
Tuesday 5 Jun 2012 12:17

مذاکرات میں کشمیر ایشو سرفہرست، مسئلہ کشمیر بارے اصولی موقف پر قائم ہیں، حنا ربانی کھر

مذاکرات میں کشمیر ایشو سرفہرست، مسئلہ کشمیر بارے اصولی موقف پر قائم ہیں، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنار بانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر بارے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر، پاکستان میں معیشت کی موجودہ مجموعی صورتحال اور وزیراعظم پاکستان کے دورہ برطانیہ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے پاکستان کے اس موقف کو دہرایا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پُرامن حل چاہتا ہے اور اس کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بھارت سے جامع مزاکراتی عمل بھی شروع کیا اور پاکستان جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، تاکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جاسکے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر کا ایشو سرفہرست ہے اور اس مسئلہ کو حل کئے بعیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 168318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش