QR CodeQR Code

امریکی سفارتکانے کے ناظم الامور کی دفترخارجہ میں طلبی، ڈرون حملوں پر شدید احتجاج

5 Jun 2012 18:17

اسلام ٹائمز: ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، پاکستان نے ڈرون حملوں پر امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں پر امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستانی حدود میں ڈرون حملوں پر حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ رچرڈ ہوگلینڈ کو بتایا گیا کہ میزائل حملے غیر قانونی، بین الاقوامی قوانین اور پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستانی پارلیمنٹ واضح کر چکی ہے کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ میزائل حملوں کو ریڈ لائن قرار دے چکی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں امریکی سفارتکاروں کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر بھی رچرڈ ہاگلینڈ کو احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ رچرڈ ہاگلینڈ کو وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سفارتکار غیر قانونی اسلحہ نہیں رکھ سکتے یہ نہ صرف پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ سفارتی روایات کے بھی خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 168433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168433/امریکی-سفارتکانے-کے-ناظم-الامور-کی-دفترخارجہ-میں-طلبی-ڈرون-حملوں-پر-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org