QR CodeQR Code

پاکستان کا کروز میزائل حتف 7 بابر کا کامیاب تجربہ

5 Jun 2012 19:26

اسلام ٹائمز: کروز سیریز کے میزائلوں میں یہ ایک اہم اضافہ ہے اور یہ ریڈار نیچی پرواز کرتا ہے جس کی وجہ سے ریڈار پر نظر نہیں آتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کروز میزائل حتف سیون بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ حتف میزائل ہر قسم کے جوہری اور دیگر وارہیڈ لے جانے اور 7 سو کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نامعلوم مقام سے داغے جانے والے میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ کروز سیریز کے میزائلوں میں یہ ایک اہم اضافہ ہے اور یہ ریڈار نیچی پرواز کرتا ہے جس کی وجہ سے ریڈار پر نظر نہیں آتا۔ میزائل تجربہ کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی، سائنسدان، ٹیکنیشنز اور اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔ کامیاب میزائل تجربہ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سائنسدانوں اور ٹیکنیشنز کو مبارکباد دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 168447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168447/پاکستان-کا-کروز-میزائل-حتف-7-بابر-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org