0
Wednesday 6 Jun 2012 00:03

اسٹیبلشمنٹ نے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، عاصمہ جہانگیر کا دعویٰ

اسٹیبلشمنٹ نے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، عاصمہ جہانگیر کا دعویٰ

اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کمیشن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن قوم کے مفاد میں حقائق اور سچائی کو سامنے لانے کا مشن جاری رکھوں گی اور اس کیلئے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہوں، کسی صورت بھی پاکستان کو نہیں چھوڑوں گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آئیر لینڈ روانہ ہونا تھا لیکن یہ روانگی منسوخ کر دی ہے، عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ان کے قتل کا منصوبہ کسی طرح ظاہر ہو گیا ہے، اس بارے میں اطلاع اندر کے ایک آدمی نے دی اور کہا کہ ہوشیار رہیں اور احتیاط کریں۔

عاصمہ جہانگیر نے اطلاع دینے والے کی شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ اطلاع قابل بھروسہ ہے، وہ پاکستانی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گی، انہوں نے کہا کہ وہ آئیرلینڈ میں وکلاء کے ایک سیمینار میں مدعو تھیں مگر اب وہ یہ پروگرام منسوخ کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں گی تاکہ واضح پیغام دے سکیں کہ وہ کسی سے خوفزدہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر پر رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے اور وہ حکومت سے رابطے میں ہیں۔

خبر کا کوڈ : 168481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش