QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن کا رحمان ملک کو مشیر داخلہ بنانے پر سینیٹ سے واک آوٹ

5 Jun 2012 23:20

اسلام ٹائمز:اجلاس میں نکتہ اعتراض پر گفتگور کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کو مشیر بنا کر سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اُڑایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس قائمقام چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔ نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کا نہ پہلے احترام کرتی تھی اور نہ اب کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رحمان ملک کی رکنیت معطل کر رکھی ہے لیکن حکومت نے اسے مشیر داخلہ بنا دیا ہے، اس پر ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے۔ اس سے پہلے ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ بجلی بحران پر احتجاج کرنے والوں پر پولیس تشدد کو روکا جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس اتنی بےغیرت اور بے شرم ہے کہ خواتین پر تشدد کرتے ہیں، موجودہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ پاکستان پولیس اسٹیٹ بنتا جا رہا ہے۔ بجٹ پر بحث شروع کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے گل محمد لاڑ نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے امن وامان کی صورتحال کو بتہر بنانا ہوگا۔ سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر قانون دہری شہریت کے قانون سے ایوان کو بریف کریں، کوئی بھی شخص سپریم کورٹ جاتا ہے تو چیف جسٹس اتنے مہربان ہیں کہ فوراً ہی فیصلہ دیتے ہیں۔ اس پر قائمقام چیئرمین نے اٹارنی جنرل کو بلایا کہ وہ آئیں اور ایوان کو دہری شہریت پر بریف کریں۔ اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 168494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168494/مسلم-لیگ-ن-کا-رحمان-ملک-کو-مشیر-داخلہ-بنانے-پر-سینیٹ-سے-واک-آوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org