0
Wednesday 6 Jun 2012 00:28

انتہاپسندوں کو شکست دینے کا تہیہ کر رکھا ہے، دہری شہریت کا مسئلہ، حکومت آئین میں ترمیم کریگی، گیلانی

انتہاپسندوں کو شکست دینے کا تہیہ کر رکھا ہے، دہری شہریت کا مسئلہ، حکومت آئین میں ترمیم کریگی، گیلانی
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کی قوتوں کو شکست دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم ہاوس میں یورپی یونین کی اعلٰی نمائندہ لیڈی کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی مفاہمت پر مبنی افغان عوام کی زیر قیادت مسئلہ کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، خود مختار تجارتی ترجیحات کیلئے یورپی یونین کی حمایت خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی میرا خواب ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق حکومت نے دہری شہریت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں دوہری شہریت کے مسلے پر پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے یکساں پالیسی تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے چند ماہ قبل اس معاملے کو اٹھانا معنی خیز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے آئینی حل کے لیے اپوزیشن سے بھی رابطوں کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 168507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش