0
Wednesday 6 Jun 2012 04:39

محمد حسین محنتی کی ہالینڈ کے قائم مقام قونصل جنرل سے ملاقات

محمد حسین محنتی کی ہالینڈ کے قائم مقام قونصل جنرل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے ہالینڈ قونصلیٹ جا کر ہالینڈ کے فرسٹ سیکریٹری اور قائم مقام قونصل جنرل Ruud Pesgens سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی اور ڈائریکٹر پیبلک ریلیشن سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ Ruud Pesgens نے قونصلیٹ آمد پر جماعتِ اسلامی کے وفد کا خیر مقدم کیا اور اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم اور پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے اور اس میں اکثریت بھی ان لوگوں کی ہے جو منظم اور سلجھے ہوئے ہیں، جماعت اسلامی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتی ہے اور ان میں انتہا پسندانہ عزائم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کے انخلاء سے پاکستان پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں، اس سلسلے میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس موقع پر ہالینڈ کے قائم مقام قونصل جنرل کو بتایا کہ جماعت اسلامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور پر امن جدوجہد ہی کے ذریعے پاکستان میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ ایک پر امن ملک ہے اور افغانستان کے مسئلے پر اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 168548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش