QR CodeQR Code

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع

6 Jun 2012 11:22

اسلام ٹائمز:اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے، رکن ممالک کے مابین معاشی، تجارتی اور سیاسی روابط بڑھانے اور سیکورٹی تعاون سمیت انسداد منشیات کے معاملات پر بات چیت ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے بیجنگ میں شروع ہو رہا ہے۔ صدر آصف زرداری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم چین،روس،کرغزستان،ازبکستان،تاجکستان اور قازقستان پر مشتمل ہے جس کا مقصد ان ممالک اور خطے کی معاشی اور سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان، بھارت، ایران اور منگولیا تنظیم میں مبصر ممالک کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ سری لنکا اور بیلاروس ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے، رکن ممالک کے مابین معاشی، تجارتی اور سیاسی روابط بڑھانے اور سیکورٹی تعاون سمیت انسداد منشیات کے معاملات پر بات چیت ہو گی۔ 

اس سے پہلے صدر آصف زرداری شنگھائی تعاون تنظيم کے سربراہ اجلاس ميں شرکت کيلئے بيجنگ پہنچے۔ بيجنگ کيپيٹل انٹرنيشنل ائيرپورٹ پر چين کی نائب وزيرخارجہ فوينگ، پاکستان کے سفير مسعود خان، سفارت خانے کے اعلی حکام اور چينی وزارت خارجہ کے عہديداران نے صدر آصف زرداری کا استقبال کيا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری شنگھائی تعاون تنظيم کے اجلاس ميں پاکستان کی مکمل رکنيت کے حصول پر زور ديں گے۔ صدر چينی قيادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں ميں آئندہ کے تعاون پر تبادلہ خيال بھی کريں گے۔


خبر کا کوڈ: 168596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168596/شنگھائی-تعاون-تنظیم-کا-دو-روزہ-سربراہی-اجلاس-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org