QR CodeQR Code

اے این پی اور پیپلز پارٹی نے عوام کو بری طرح مایوس کیا، پروفیسر ابراہیم خان

6 Jun 2012 16:57

اسلام ٹائمز: مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ عوام کو بدامنی، مہنگائی، بیروز گاری اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو بُری طرح مایوس کیا ہے اور پورے صوبے کو بدامنی، مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انشاء اللہ صوبے میں آئندہ حکومت جماعت اسلامی بنائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں المرکز اسلامی پشاور میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر غور کیلئے منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، صوبائی نائب امیر مشتاق احمد خان، جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الواسع، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحر اللہ خان ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔
 
اس موقع پر پروفیسر محمدا براہیم خان نے کہا کہ صوبہ بھر میں لوگ جو ق در جوق جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جو جماعت اسلامی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت کی عوامی مسائل کے حل میں ناکامی اور بالخصوص بڑھتی ہوئی بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بعض اہم فیصلے کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 168738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168738/اے-این-پی-اور-پیپلز-پارٹی-نے-عوام-کو-بری-طرح-مایوس-کیا-پروفیسر-ابراہیم-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org