QR CodeQR Code

صفائی کا خیال نہ رکھنا گویا ایمان کو دریچہ میں بند کرنا ہے، آغا مظاہر موسوی

6 Jun 2012 20:02

اسلام ٹائمز:صفائی کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن امامیہ بلتستان کے سینیر نائب صدر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس مہم کو ہمیشہ کیلئے زندہ رکھیں کیونکہ صفائی ہی تندرستی کی ضمانت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صفائی نصف ایمان ہے، جس نے صفائی کا خیال نہیں رکھا گویا اس نے ایمان کو ایک دریچے کو بند کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انجمن امامیہ بلتستان کے سینیر نائب صدر آغا مظاہر الموسوی نے صفائی کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام صفائی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سماجی تنظیم ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن حسین آباد کی طرف سے صفائی کی آگاہی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

سابق ڈپٹی چیف ایگزیٹیو حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد لوگوں کو شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس مہم کو ہمیشہ کیلئے زندہ رکھیں کیونکہ صفائی ہی تندرستی کی ضمانت ہے۔ تقریب کے بعد صفائی مہم میں حصہ لینے والے افراد اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 168746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168746/صفائی-کا-خیال-نہ-رکھنا-گویا-ایمان-کو-دریچہ-میں-بند-کرنا-ہے-آغا-مظاہر-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org