0
Wednesday 6 Jun 2012 19:16

بھکر، قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تیاریاں جاری

بھکر، قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تیاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 10 جون کو بھکر میں منعقد ہونے والی قرآن و اہل بیت ع کانفرنس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھکر میں قرآن و اہلبیت ع کانفرنس 10 جون کو امام بارگاہ باہر والا میں منعقد ہوگی، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل سمیت مختلف تنظیموں، ذاکرین، ماتمی سنگتوں سمیت مختلف سطح پر رابطوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور انشاء اللہ اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ امین شہیدی سمیت مختلف مرکزی اور صوبائی قائدین سمیت ضلعی رہنماء بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 168757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش