0
Thursday 7 Jun 2012 01:28

ملتان، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کلرکس کا احتجاج

ملتان، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کلرکس کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کلرکس ایسویسی ایشن نے تنخواہوں میں صرف20 فیصد اضافہ کئے جانے پر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور علامتی پھانسیاں دیں، آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن کی ریلی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان سے نکالی گئی، جس نے ابدالی روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ کلرک رہنمائوں نے حالیہ بجٹ میں تنخواہوں میں صرف 20 فیصد اضافہ کئے جانے پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بنیرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت غریب کو غریب ترکر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 168763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش