QR CodeQR Code

کشمیریوں کی شہادتوں کیخلاف انسانی حقوق کے کارکنوں کا احتجاجی کیلنڈر شائع

7 Jun 2012 01:36

اسلام ٹائمز: انٹرنیشنل فورم جسٹس جموں کشمیر کے سربراہ احسن اونتو نے کہا ہے کہ حکومتِ ہندوستان کی پالیسی کے تحت کشمیریوں کو انصاف ملنا ممکن ہی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری شہریوں کی شہادتوں کے خلاف کشمیر کے حقوق انسانی کارکنوں نے احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 11، 13 اور 15 جون کو بالترتیب سرینگر، بارہمولہ اور اننت ناگ میں خاموش احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، انٹرنیشنل فورم جسٹس اور ہیومن رائٹس فورم جموں و کشمیر کے سربراہ محمد احسن اونتو نے کہا کہ 3 سال قبل ریاست جموں و کشمیر میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں سنگبازی کے الزام میں 125 طالب علموں، بچوں، بزرگوں اور عورتوں کی موت واقع ہوئی، جس بناء پر کل جماعتی پارلیمانی وفد جسکی قیادت سیتارام یچوری، رام ولاس پاسوان، ارُون جیٹلی، ششما سوراج جیسی قدآور سیاسی شخصیات کررہی تھیں کے علاوہ بھارتی سول سوسائٹی کے افراد نے ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیکر ملوث پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے خلاف بھارتی حکومت سے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، تین سال گزرنے کے باوجود حصولِ انصاف کی خاطر لواحقین در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ 

احسن اونتو نے کہا کہ حکومتِ ہندوستان کی پالیسی کے تحت کشمیریوں کو انصاف ملنا ممکن ہی نہیں ہے۔ حصولِ انصاف کو اُجاگر کرنے کے لئے 11 جون سے 25 طالب علموں کی ہلاکت کے خلاف 13 جون بارہمولہ میں خاموش احتجاجی دھرنا ہوگا، حقوق انسانی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے جنگی جرائم کی اس طرح سے تحقیقات کرائے جس طرح بوسنیا میں تحقیقات کرائی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 168783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/168783/کشمیریوں-کی-شہادتوں-کیخلاف-انسانی-حقوق-کے-کارکنوں-کا-احتجاجی-کیلنڈر-شائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org