0
Thursday 7 Jun 2012 14:55

کوئٹہ، بھوک ہڑتالی اساتذہ کی حالت تشویشناک، تعلیمی ادارے تین دن کیلئے بند

کوئٹہ، بھوک ہڑتالی اساتذہ کی حالت تشویشناک، تعلیمی ادارے تین دن کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ایک سو چالیس اساتذہ کی مسائل کے حل کے لئے 27ویں جبکہ اضلاع میں دو دو اساتذہ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال دسویں رو ز بھی جاری رہی۔ اس دوران اکثر اساتذہ پر بے ہوشی اور غشی کے دورے پڑتے ہیں۔ درجنوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے، اس وجہ سے درجنوں اساتذہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیاسی قائدین، ٹریڈ یونینز، تاجر، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کیمپ میں آکر اساتذہ کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ احتجاجی شیڈول کے مطابق مطالبات پر عمل درآمد کے لئے پریس کلب کے سامنے خواتین اساتذہ نے بھرپور احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومتی سر دمہری پر سخت تنقید کی اور بے حسی پر شدید نکتہ چینی کی۔
 
احتجاجی پروگرام کے مطابق بلوچستان بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے تین دن تک اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لئے بند رہیں گے۔ سکولز بند کرنے کیلئے تشکیل شدہ دونوں کمیٹیوں نے سکولز سسٹم کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے اساتذہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے انہیں آگاہ کیا۔ تمام منتظمین نےاساتذہ کی تشویشناک حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یکجہتی کے طور پر سکولز بندی پروگرام پر مکمل عمل درآمد کا پختہ یقین دلایا۔ احتجاجی شیڈول کے مطابق مسائل حل نہ ہوئے تو گیارہ جون کو بجٹ سیشن کے دوران بلوچستان اسمبلی کا ہزاروں مرد اور خواتین اساتذہ گھیراؤ کرینگے اور مسائل کے حل کے نوٹیفکشن تک دھرنادیکر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 168867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش