0
Thursday 7 Jun 2012 15:26

حکومت بلوچستان اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے، عبدالمالک بلوچ

حکومت بلوچستان اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے، عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی صدر ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کمشنر آفس میں قائم ایپکا کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ اور مظاہرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کلرکس ایسوسی ایشن مکران ڈویژن کے صدر سبزل خان اور چیئرمین صابر مقصودی نے انہیں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کلرکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے۔ مگر چھوٹے ملازمین کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے اس کے پاس کچھ بھی نہیں۔ ملازمین کے بچوں کو دو وقت کی سوکھی روٹی بھی نصیب نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی کے باعث تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم کلرکس ایسوسی ایشن کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایپکا کے مطالبات فوری طور پر منظور کرکے بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں یکسانیت پیدا کرے۔ تاکہ ملازمین میں پائے جانے والا احساس کمتری اور بے چینی ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ بھرتی کا طریقہ کار غلط تھا انہیں فور ی طور پر مستقل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 168868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش