0
Thursday 7 Jun 2012 13:11

افغانستان میں امن صرف فوجی کارروائی کے ذریعے ممکن نہیں، صدر زرداری

افغانستان میں امن صرف فوجی کارروائی کے ذریعے ممکن نہیں، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا بارہواں اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی تعاون میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ خطے کے امن کے لئے افغانستان میں امن ہونا ناگزیر ہے۔ بیجنگ میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ذرداری نے کہا کہ پاکستان توانائی، ٹرانسپورٹ اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں شنگھائی تنظیم کے ممبر ممالک کا تعاون چاہتا ہے۔ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم سے تعلق پر فخر ہے اور وہ امن، سکیورٹی اور ترقی کے ایجنڈے کے فروغ کے لئے تنظیم کی رکنیت چاہتا ہے۔

صدر ذرداری نے اعلان کیا کہ پاکستان بین الاقوامی انسداد منشیات کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی علاقائی پوزیشن کے باعث پاکستان ایس سی او کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ افغانستان میں امن صرف فوجی کارروائی کے ذریعے ممکن نہیں۔ خطے کے امن کے لئے افغانستان میں امن ہونا ناگزیر ہے،
فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی ترقی کا راستہ اختیار کیا جائے۔ 
اجلاس کے دوران میزبان ملک چین کے صدر ہوجن تاؤ نے رکن ممالک پر علاقائی استحکام، تعاون اور عالمی سطح پر گروپ کی کارکردگی موثر بنانے پر زور دیا، کانفرنس میں چین، روس کے علاوہ وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہان شریک ہیں۔ پاکستان،ایران، بھارت اور منگولیا کو بطور مبصر شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ افغانستان کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 169015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش