0
Monday 14 Dec 2009 14:16

فلسطین میں مسلح جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے،احمدی نژاد

فلسطین میں مسلح جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے،احمدی نژاد
تہران:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے خاتمے تک ایران فلسطین میں مسلح جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔تہران میں حماس کے رہنما خالد مشعل سے بات چیت میں احمدی نژاد نے کہا کہ آج دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے فلسطین ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت ہمیشہ فلسطین عوام اور ان کی مزاحمت کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔خالد مشعل حماس کے وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں اور وہ آج ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی سے ملاقات کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 16902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش