0
Thursday 7 Jun 2012 22:55

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کا بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کا بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں ظالمانہ بجٹ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی، صدر لیبر یونٹی آئیسکو عاشق خان، نائب صدر رعایت بنگش، صدر رکشہ یونین پنجاب ایو ب خان، نیسپاک سی بی اے کے چیف آرگنائزر شفیق چوہدری و دیگرمزدوررہنماؤں نے کی شمس الرحمن سواتی نے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ کرپٹ اور بددیانت حکومت نے محنت کشوں کو دیوار سے لگا دیا محنت کشوں کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔

این ایل ایف کے مرکزی سربراہ نے کہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں محنت کشوں کو اپنے حالات بدلنے کا آخری موقع ہے اگر انہوں نے اس سے فائدہ نہ اٹھاف یا تو ووٹ کی پرچی سے بدلنے والے حالات کیلئے جدوجہد طویل تر ہو جائے گی ہم تمام محنت کش یونینز اور فیڈریشن کو ظلم پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ایک پلیٹ فارم جمع ہو نے کی دعوت دیتے ہیں انھوں نے کہاکہ ہم مسائل میں پسے مظلوم طبقے کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں 65سال سے جو بجٹ بھی آیا محنت کشوں کے لئے مسائل لے کرآیابجٹ میں سرمایہ دار سے تو مشاورت ہو تی ہے لیکن ٹریڈ یونین سے کوئی مشاورت نہیں کی جاتی حکمرانوں سے ہماری مایوسی بہت بڑھ چکی یہ بڑی ڈھٹائی سے اسے ٹیکس فری بجٹ کہتے ہیں انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار یہ کرپٹ حکمرا ن ہیں۔

پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر سید حبیب اللہ شاہ ودیگررہنماؤں نے کی ٗلاہور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبہ پنجاب کے صدرذوالفقار سرمدی نے کی کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت زونل صدر خالد خان نے کیا۔
خبر کا کوڈ : 169098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش