0
Thursday 7 Jun 2012 23:10

حکمرانوں کو امریکہ کو صاف انکار کر دینا چاہئے، میاں مقصود احمد

حکمرانوں کو امریکہ کو صاف انکار کر دینا چاہئے، میاں مقصود احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوگا، حکمرانوں کو قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کو صاف انکار کر دینا چاہئے، اگر نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو جماعت اسلامی دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ مل کر اس کو روکنے کیلئے ہر ممکن راستہ اختیار کرے گی، بجلی کا بحران حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے اندر بجلی موجود ہونے کے باوجود عوام تک نہیں پہنچتی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام دوست نہیں، اور محض لفظوں کو گورک دھندہ تھا، جس میں عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا گیا، حکمران اپنی مدت اقتدار پوری کرنے کی خاطر عوام کا خون چوس رہے ہیں ورنہ انہیں حکمرانی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کی افواہیں غلط ہیں، جو ہمارے نظریئے اور عوام دوست پالیسیوں سے متفق ہوگا اس سے ہمارا اتحاد ممکن ہوگا اور اس سے جماعت اسلامی اتحاد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 169117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش